لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے رویے کوباغیانہ قرار دے دیا۔
گرانٹ فلاور نے کہا کہ ہر ٹیم میں ایک یا 2 باغی مزاج کرکٹرز ہوتے ہیں، احمد شہزاد بہترین مہارت کے حامل بیٹسمین تھے لیکن ان کے رویے میں بغاوت کا عنصر ہوتا تھا، اس مزاج کے کھلاڑی بعض اوقات بہت بڑے کرکٹر بن جاتے ہیں، کئی بار ایسا نہیں بھی ہوتا۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد اپنے رویے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بن چکے ہیں، ایک مرتبہ ان کا ڈوپ ٹیسٹ بھی نفی آیا تھا۔
The post گرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے رویے کوباغیانہ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BB2MbL
0 comments:
Post a Comment