Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کسی بھی معاملے میں جذباتیت کا مظاہرہ نہ کیجئے، کوئی شخص اگر آپ سے الجھنا بھی چاہے تو آپ درگزر سے کام لیجئے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہو سکیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

مخالفین سے الجھنے کی بجائے انہیں راہ راست پر لانے کی کوشش کیجئے اس سلسلے میں حسب سابق مصالحانہ طریقہ کار اختیار کرنا آپ کے لئے زیادہ بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

رشتہ داروں کے ساتھ ازسرنو تعلقات استوار ہو سکتے ہیں کسی نئی رشتہ داری کا بھی امکان ہے اگر کوئی شخص آپ سے ازخود صلح کرنا چاہے تو اسے مایوس نہ کیجئے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کسی قریبی عزیز کے ساتھ جھگڑا ہو سکتا ہے اس جھگڑے کی بنیاد کوئی جائیداد یا رقمی لین دین بن سکتی ہے، آپ جذباتیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل نہ ہوں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے مزاج کی تیزی کو ختم کرنے کی کوشش کیجئے چند رشتہ داروں سے تعلقات استوار ہونے کی امید ہے جوکہ پہلے آپ کی مخالفت پر آمادہ رہا کرتے تھے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

یہ عرصہ آپ کی دیرینہ آرزوئوں اور خواہشوں کی تکمیل کا باعث بن سکتا ہے خصوصاً غیر شادی شدہ افراد کو وہ خوشیاں لازمی حاصل ہو سکیں گی جس کی کہ تمنا وہ عرصہ دراز سے رکھتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مزاج قدرے گرم رہے گا، اپنے جذبات پر قابو رکھیں اگر یہ بھڑک اٹھے تو نقصان آپ ہی کو برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، کہیں سے کثیر رقم مل سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

چند ناراض رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی توقع رکھی جا سکتی ہے، آپ کے مخالفین کو بھی خود بخود اپنی غلطیوں کا احساس ہو سکے گا اور وہ اظہار ندامت بھی کریں گے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

مکان کی تعمیر یا مرمت کے منصوبے کو عملی شکل دینے کا موقعہ مل سکتا ہے، گھریلو معاملات کے سلسلے میں دوسروں کے مشوروں کواہمیت دے کر اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مت چلائیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

نزدیکی سفر شوق سے کیجئے، بفضل خدا یہ سفر وسیلہ ظفر بن سکتا ہے، شریک حیات سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہے، اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں اور جھگڑے فساد سے قطعی پرہیز کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بسلسلہ شادی اپنے والدین کے فیصلے کو ہی تسلیم کرلینا آپ کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ غیر شادی شدہ افراد عشق و محبت کے ڈراموں کا حقیقی کردار بننے کی غلطی نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بہت ساری خوبیوں کے ساتھ آپ میں چند خامیاں بھی ہیں سب سے بڑی خامی تو یہ ہے کہ آپ خود کو زیادہ عقلمند سمجھ کر ہر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment