Ads

سلامتی کونسل کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

 نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل نے جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشتگردی میں ملوث عناصر ، انکے سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج حملے کے دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات ملنےکا انکشاف

سلامتی کونسل میں اس مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا تھا اور کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کرتےہوئے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ سیکرٹری جنرل ، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک

پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے کراچی دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔

The post سلامتی کونسل کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Bmsz7L
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment