Ads

کرکٹ کی بحالی کیلیے ایس او پیز تیارہونے لگے

لاہور: پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور کرکٹ کی بحالی کیلیے ایس او پیز تیار کیے جانے لگے جب کہ حکام نے پلان کو ’’بیک ٹو کرکٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ سرگرمیاں حکومت کی ہدایات پر بند ہیں، ایس اوپیز بناکر حکام سے رابطہ کریں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی مدد سے کرکٹ منتظمین کو بھی آگاہی دیں گے، 2سے3 ہفتے میں ایس اوپیز تیار کرلیں گے۔

دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر شعبہ کوچنگ کے سربراہ گرانٹ بریڈ برن، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق اور انگلینڈ میں بطور اسسٹنٹ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ موجود شاہد اسلم نے گذشتہ روز ویڈیو کال پر سدرن پنجاب کوچز کے انٹرویوز لیے، اس سے قبل سندھ اور سینٹرل پنجاب کے کوچز کی کارکردگی کا معیار اور ویڑن کو پرکھا جا چکا ہے، اگلے مرحلے میں بالترتیب ناردرن، کے پی اور بلوچستان کی باری آئیگی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے 30 جون کو ختم ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاہدوں میں 31 جولائی تک توسیع کردی تھی، نئے کنٹریکٹ کا فیصلہ ایک ماہ کیلیے مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ پہلے کوچز کی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، یہ مرحلہ مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ ہی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے جونیئر اور سینئر اسکواڈز منتخب کرلیے جائیں گے۔

 

The post کرکٹ کی بحالی کیلیے ایس او پیز تیارہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VKGJGs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment