Ads

فیوری نے خون روکنے میں مدد کرنے والے کارنر مین کی مدد کردی

 لندن: برطانوی باکسر ٹائیسن فیوری نے دوران فائٹ مدد کرنے والے کارنر مین کو مشکل وقت میں یاد رکھتے ہوئے مالی مدد کردی۔

2019 میں لاس ویگاس میں اوٹو ویلین کے خلاف میچ دوران انھیں آنکھ کے اوپر گہرا زخم آیا جس سے تیزی سے خون نکل رہا تھا، خدشہ تھا کہ وہ فائٹ مزید جاری نہیں رکھ پائیں گے تاہم تب کارنر پر موجود جارج کیپیٹیلو نے خون کا بہاؤ روکنے میں مدد کی، جس کے بعد وہ فائٹ جاری رکھنے اور فتح حاصل کرنے میں سرخرو ہوئے۔

جب فیوری کو معلوم ہوا کہ کیپیٹیلو کا جم کورونا وائرس کی وجہ سے بند اور وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں تو انھوں نے انھیں مناسب رقم بھیج دی۔

The post فیوری نے خون روکنے میں مدد کرنے والے کارنر مین کی مدد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OaHg0a
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment