Ads

پائلٹ لائسنس معاملہ؛ یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے CAA کے ساتھ میٹنگ بلالی

کراچی: یورپی یونین ائئرسیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم میٹنگ برسلز بیلجیئم میں طلب کرلی۔

پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری پائلٹس اور انجینئرز کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر یورپی یونین ائر سیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ اہم میٹنگ برسلز بیلجیئم میں طلب کی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلریگولیٹری،ڈائریکٹر ایئر وردی نیس اور ڈائریکٹر فلائٹ اسٹیندرڈ ٹیلی فونک میٹنگ میں شرکت کریں گے،برسلز میں منعقد ٹیلی فونک میٹنگ کی سربراہی یورپی یونین ائر سیفٹی ریگولیشن کے فلپ کورنیلس کریں گے۔

ٹیلی فونک میٹنگ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگی،ٹیلی فونک میٹنگ میں یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پائلٹوں اور انجینئرز فضائی میزبانوں کو جاری ہونے والے لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے، اس تناظر میں 21 جولائی تک جاری ہونے والے لائسنسز کے حوالے سے بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، پاکستانی پائلٹوں کے مشکوک لائسنس کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعدیورپی یونین نے پہلے ہی6 ماہ کی پروازوں کی بندش کر رکھی ہے۔

 

The post پائلٹ لائسنس معاملہ؛ یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے CAA کے ساتھ میٹنگ بلالی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ea1AcQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment