Ads

ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار790 رہ گئی

 اسلام آباد: ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 630 نئے کیسزرپورٹ مزید 10 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار588 تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار 790 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 579 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6219 ہو گئی، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 381، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 95 ہزار 958، کے پی میں 35545، بلوچستان میں 12424 ، اسلام آباد میں 15453 ، آزاد جموں و کشمیر 2223 اور گلگت بلتستان میں 2604 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 613 ٹیسٹ کیے گئے،  ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 89 ہزار 365 ٹیسٹ ہو چکے،  اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے جن میں سے 141 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار790 رہ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QaSiDA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment