Ads

2019-20: پنجاب اور کے پی کو بجٹ خسارے کا سامنا

 اسلام آباد: گذشتہ مالی سال 2019-20 کے دوران پنجاب اور خیرپختونخواکو بجٹ خسارے کا سامنا رہا ہے۔

مالی سال 2019-20 کے دوران پنجاب اور خیرپختونخوا، جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے کو بجٹ خسارے کا سامنا رہا ہے جب کہ اس کے برعکس سندھ اور بلوچستان میں بجٹ سرپلس رہا۔

گذشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے مالی سال 2019-20  میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مالیاتی آپریشنز کی جامع سمری جاری کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب اور کے  پی کے مالی حالات زوال پذیر رہے اور انھیں بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گذشتہ مالی سال کے لیے رپورٹ کیے گئے 935.5  ارب روپے کے نفع پر بھی سوالیہ نشان ثبت ہوجاتا ہے۔ یہ غیرمعمولی منافع حکومت کے ہدف 406بلین روپے سے  143 فیصد زیادہ ہے۔ مرکزی بینک کے ترجمان نے اس نفع کے ذرائع سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔

The post 2019-20: پنجاب اور کے پی کو بجٹ خسارے کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PPLFXb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment