Ads

کورونا کیسزمیں کمی، ملک میں فعال کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے

کورونا کیسزمیں کمی، ملک میں فعال کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے

 اسلام آباد: ملک میں 24 گھنٹوں میں 330 کورونا کیسزریکارڈ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار29 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیئے جس کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا سے 8 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5984 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوگئے۔

ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 172 رہ گئی۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار26 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ کیسز121486 ریکارڈ، پنجاب میں 93197، کے پی کے میں 34223 کیسز ریکارڈ ہوئے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 15076، بلوچستان میں 11774 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں 2180 اور آزاد کشمیر میں 2093 مجموعی کیسز ریکارڈ ہوئے ۔ملک بھر میں ابتک کورونا کے 20 لاکھ 21 ہزارسے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کورونا کیسزمیں کمی، ملک میں فعال کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BRcwig

via Blogger https://ift.tt/2XksCbV
August 02, 2020 at 09:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment