Ads

اوورمیں 30 رنزکی پٹائی کے بعد بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا تھا، ایشانت شرما

نئی دہلی: بھارتی پیسر ایشانت شرما نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے ہاتھوں اوور میں 30 رنز کی پٹائی کے بعد بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا تھا۔

ایک انٹرویو میں ایشانت شرما نے کہا کہ 2013 میں موہالی میں کھیلا جانے والا ون ڈے میرے کیریئر کا سب سے تاریک حصہ ہے، جیمز فالکنر نے مجھے 30 رنز جڑے اور آسٹریلیا کو فتح دلائی، اگرچہ میں مضبوط اعصاب کا مالک ہوں مگر میں رونے لگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ کو فون ملایا اور بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا، میری بھوک اور نیند دونوں ہی اڑگئی تھیں مگر بعد میں میں نے زیادہ ذمہ داری سے کھیلنا شروع کیا۔

The post اوورمیں 30 رنزکی پٹائی کے بعد بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا تھا، ایشانت شرما appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DqrOez
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment