Ads

وزیراعظم کا سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کے حل کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری جن حالات اور کرب سے دوچار ہیں اسے پوری قوم محسوس کر رہی ہے، اس تباہی اور تکالیف کے بیچ اب ایک مثبت پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 بڑے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے تمام نالوں کی مکمل صفائی کی جائے گی،  پانی کی نکاسی میں حائل اور آبی گزر گاہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی جیسے اہم مسئلے کو حل بھی کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم کا سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے 3 اہم مسائل کے حل کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32vBtJu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment