وینکووا: اسے پروستھیسس میک سوٹ کا نام دیا گیا ہے جس کا پہلا ماڈل 2014 میں بنایا گیا تھا۔ اس میں بیٹھ کر آپ چار میٹر لمبے، 4000 کلوگرام وزنی دھاتی دیوہیکل روبوٹ کو قابو کرسکتے ہیں۔ اس میں 225 ہارس پاور کی موٹریں، کئی ہائیڈرالک سسٹم، سسپینششن، اوراسپرنگ کے ساتھ فولاد کا فریم بنایا گیا ہے۔
زیادہ سے زیادہ یہ 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتا ہے اور اپنے آہنی شکنجے سے ایک کار اٹھاکر پٹخ سکتا ہے یا اسے کچل سکتا ہے۔ یہ ایک سومو پہلوان کی طرح اچھل سکتا ہے ۔ لیکن معمولی غفلت سے یہ لڑھک کر گر بھی سکتا ہے کیونکہ اس میں جائرواسکوپ اورخودمتوازن نظام موجود نہیں۔ اسی لیے آپ کا جسمانی توازن ہی اس پہاڑ جیسی مشین کا توازن ہوگا۔
ایک مرتبہ بیٹھنے کے بعد دونوں ہاتھوں کی حرکات اس کے اگلی ٹانگوں کو چلاتی ہیں جبکہ آپ کی ٹانگیں روبوٹ کی پچھلی ٹانگیں بن جاتی ہے۔ اسی وجہ سے سوچ سمجھ کر قدم رکھنا ہوتا ہے ورنہ کئی ٹن وزنی مشین سے حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم آگے بڑی رکاوٹ دیکھ کر سینسر اس روبوٹ کو روک سکتے ہیں۔
لیکن اسے بنانے والے بہت سارے روبوٹ تیار کرکے ان کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ایک کک اسٹارٹر کمپنی بنائی گئ ہے۔ شوقین حضرات 1500 ڈالر کے بدلے وینکووا جاکر روبوٹ چلانے کی تربیت لے کر پائلٹ کی سند حاصل کرسکتے ہیں۔
The post 4 ہزار کلو وزنی اور 225 ہارس پاور کی موٹروں پر مشتمل دھاتی دیوہیکل روبوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3juEP6y
0 comments:
Post a Comment