Ads

پاکستان نے سعوی عرب کو ایک ارب ڈالر قرضہ واپس کر دیا

 اسلام آباد: پاکستان نے ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر لوٹادیے۔

انتہائی باخبرذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے۔

وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے گذشتہ روز ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ سعودیہ کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے آگے بڑھتے ہوئے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کردیا ہے۔ وزات خزانہ نے اس بارے میں تبصرے سے انکار کیا جب کہ خبر فائل کرنے تک اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2018 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 3سال کے لیے 6.2 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکیج میں 3 ارب ڈالر نقد اور 3.2 ارب ڈالر مالیت کی موخر ادائیگی پر تیل اور گیس کی سہولت شامل تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کر دیے ہیں۔

The post پاکستان نے سعوی عرب کو ایک ارب ڈالر قرضہ واپس کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ieohil
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment