Ads

کورونا وبا میں کمی؛ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال

 کراچی: ملک بھر میں 4 ماہ بعد بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال کردیئے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار آج سے بحال ہوگئے۔ اب تمام سرکاری اور نجی بینک پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے ، 1:30 سے 2:15 کے دوران نماز ظہر اور ظہرانے کا وقفہ ہوگا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ دوپہر ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر بینک کے اوقات محدود کردیئے گئے تھے۔

The post کورونا وبا میں کمی؛ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fhsgZG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment