Ads

جولائی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

کراچی:  نئے مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019 کے مقابلے میں جولائی 2020 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 60 فیصد زائد رہی۔ جولائی 2020 میں 11 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

گزشتہ سال جولائی میں براہ راست غیر کی سرمایہ کاری 7 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہی تھی۔جولائی 2020 میں اسٹاک مارکیٹ سے 7 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا جبکہ غیر ملکی پبلک انویسٹمنٹ 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی۔ جولائی 2020 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 2.2 فیصد اضافہ سے 10 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق الیکٹرک مشنری اور فنانشل بزنس کے شعبوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی۔ایک ماہ میں الیکٹرک مشنری میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ۔

The post جولائی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EbBWIE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment