Ads

موجودہ کرکٹرز بے روزگار، سابق کیلیے ملازمتوں کی بھرمار

 لاہور: موجودہ کرکٹرز بے روزگار جب کہ سابق کیلیے ملازمتوں کی بھرمار ہوگئی۔

ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرکے ایک ہزار سے زائد کرکٹرز کو بے روزگار کرنے والے پی سی بی نے سسٹم میں باقی رہ جانے والے کھلاڑیوں کیلیے کوچزکی فوج بھرتی کرلی،ان میں سب سے بڑا نام محمد یوسف کا ہے، سابق کپتان کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

برطانیہ سے آ کرمحمد زاہد فاسٹ بولرز اور عتیق الزمان فیلڈنگ و وکٹ کیپنگ کوچ کے طور پر سرگرم ہوں گے،مشتاق احمد پہلے ہی اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر ہیں، ہائی پرفارمنس سینٹر میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبدالمجید اور منصور رانا قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور منیجرہیں جبکہ محسن کمال کوریلیز کردیا گیا،محتشم رشید انڈر 19 ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ہیں۔

دوسری جانب عبدالرزاق، اعزاز چیمہ، باسط علی، فیصل اقبال، غلام علی، ہمایوں فرحت، عرفان فاضل اور ظفر اقبال ایسوسی ایشنز کی کوچنگ کریں گے، مجموعی طور پر نئے ڈومیسٹک سیزن کی 6 ٹیموں کے لیے36 کوچز کا اعلان کیا گیا جو قائداعظم ٹرافی، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اور قومی انڈر19 ٹورنامنٹ (تین روزہ اور ایک روزہ کرکٹ) میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

عبدالرحمان، اکرم رضا، بلال احمد، فہد اکرم، حسین کھوسہ، اقبال امام، کامران خان، مظہر دیناری، محمد مسرور، محمد وسیم، رفعت اللہ مہمند، سعید انور جونیئر، سجاداکبر، سمیع اللہ نیازی، ثاقب فقیر، شاہد انور، شعیب خان، طاہر محمود، تنویر شوکت، وسیم حیدر اور ظہور الہیٰ کے معاہدوں میں توسیع کی گئی۔

ارشد خان، راج ہنس(بلوچستان)، اعجاز احمد جونیئر اور نوید انجم(سینٹرل پنجاب)، کبیر خان اور ساجد شاہ (خیبرپختونخوا)، منظور الہٰی اور طاہر محمود (ناردرن)، اعظم خان، توصیف احمد، شوکت مرزا (سندھ) اور جاوید حیات (سدرن پنجاب) کو فارغ کردیا گیا۔

ایسوسی ایشنز کے کوچز میں تبدیلی کی وجہ سے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی معاونت کیلیے سلیکشن کمیٹی اب باسط علی (سندھ)اور شاہد انور (سینٹرل پنجاب)، عبدالرزاق (خیبرپختونخوا)، فیصل اقبال (بلوچستان) کے ساتھ عبدالرحمان (سدرن پنجاب) اورمحمد وسیم (ناردرن) پر مشتمل ہوگی۔

بلوچستان کی فرسٹ الیون کیلیے فیصل اقبال (کوچ)، وسیم حیدر (اسسٹنٹ کوچ)، سیکنڈالیون کے حبیب بلوچ(کوچ)، شعیب خان (اسسٹنٹ کوچ)، انڈر 19 کیلیے حسین کھوسہ (کوچ)، مظہر دیناری (اسسٹنٹ کوچ) کی خدمات لیگئی ہیں۔

سینٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون کیلیے شاہد انور (کوچ)، سمیع اللہ نیازی (اسسٹنٹ کوچ)، سیکنڈالیون کیلیے اکرم رضا(کوچ)، ہمایوں فرحت (اسسٹنٹ کوچ)، انڈر 19 کیلیے تنویز شوکت (کوچ)، عرفان فاضل (اسسٹنٹ کوچ) میسر ہوں گے۔

خیبرپختونخوا کے اسٹاف میں فرسٹ الیون کیلیے عبدالرزاق (کوچ)، آفتاب خان (اسسٹنٹ کوچ)، سیکنڈالیون کیلیے رفعت اللہ(کوچ)، اسلم قریشی (اسسٹنٹ کوچ)، انڈر 19 کیلیے ثاقب فقیر (کوچ)، محمد صادق (اسسٹنٹ کوچ) دستیاب ہوں گے، ناردرن ٹیم کو فرسٹ الیون کیلیے محمد وسیم (کوچ)، محمد مسرور (اسسٹنٹ کوچ)، سیکنڈالیون کیلیے فہد مسعود(کوچ)، سعید انور جونیئر (اسسٹنٹ کوچ)، انڈر 19 کیلیے بلال احمد (کوچ)، فہد اکرم (اسسٹنٹ کوچ) کی خدمات حاصل ہوں گی۔

سندھ کی فرسٹ الیون باسط علی (کوچ)، اقبال امام (اسسٹنٹ کوچ)، سیکنڈالیون:غلام علی(کوچ)، ظفر اقبال (اسسٹنٹ کوچ)، انڈر19 طاہر محمود (کوچ)، حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ) کی رہنمائی سے فائدہ اٹھائے گی۔

سدرن پنجاب کی فرسٹ الیون کو عبدالرحمان (کوچ)، اعزاز چیمہ (اسسٹنٹ کوچ)، سیکنڈالیون کو سجاد اکبر(کوچ)، ظہور الہٰی (اسسٹنٹ کوچ)، انڈر 19 کو کامران خان (کوچ)، حافظ ماجد جہانگیر (اسسٹنٹ کوچ) ساتھ میسر ہوگا، ٹیموں کیلیے منیجرز اور سپورٹ اسٹاف کی تقرری بعد میں ہوگی۔

The post موجودہ کرکٹرز بے روزگار، سابق کیلیے ملازمتوں کی بھرمار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3j1W4fa
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment