Ads

سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر رو پڑے

ممبئی: بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز میں گانا سن کر جذباتوں پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

چھوٹی سی عمر میں بلند آواز کی مالکہ ہادیہ ہاشمی نے اپنی سریلی آواز سے جہاں پاکستانیوں کو دیوانہ بنارکھا ہے وہیں بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم بھی ان کی آواز کے مداح بن گئے ہیں اور انہیں تو  ہادیہ کی آواز اتنی پسند آئی کہ وہ جذباتوں پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ہادیہ نے موسیقی کے میدان میں لمبی اننگز کھیلنے کا سگنل دے دیا

سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹی وی پر ہادیہ ہاشمی کا گانا ’’بول ہو‘‘ سن رے ہیں اور اس دوران ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے جاسکتے ہیں۔ سونونگم نے گانا سنتے ہوئے کہا بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیشن شو کے دوران ’’اللہ ہو‘‘ پڑھنے پرسوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

سونونگم نے کہا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا حالانکہ میں یہ گانا پہلے بھی سن چکا تھا لیکن آج ڈھنگ سے سنا جس کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سنی ہے۔

سونو نگم نے مزید کہا کہ میں نے اس سے پہلے سوچا نہیں تھا کہ آج بھی ایسا اچھا کام ہوسکتا ہے کہ جب کوئی گانا گارہاہوگا تو میں پھوٹ پھوٹ کر روؤں گا۔ سونو نگم نے اتنا بہترین گانا گانے پر ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

The post سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر رو پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33ZNn0L
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment