Ads

منشیات کے استعمال سے برطانوی فوج میں برخاستگیاں بڑھ گئیں

لندن: ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ منشیات کے غیرقانونی استعمال کی وجہ سے برطانوی فوج سے اہلکاروں کی برخاستگیاں بڑھ گئی ہیں۔

ایک برطانوی اخبار نے وزارت دفاع سے حاصل کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی فوج کے اندر غیر قانونی منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہر سال سیکڑوں فوجیوں اور ریزرو فوجیوں کی برخاستگی بڑھ گئی ہے۔

اخبار نے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت اعدادو شمار حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے لازمی ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد پچھلے سال 660 فوجیوں کو برخاست کیا گیا جو تقریباً ایک بٹالین کی تعداد کے برابر ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2017 اور 2018 میں برطرفیوں کی تعداد بالترتیب 580اور630 جب کہ رواں سال جولائی کے وسط تک یہ تعداد 270 رہی۔

 

The post منشیات کے استعمال سے برطانوی فوج میں برخاستگیاں بڑھ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gDdc9v
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment