Ads

چیئرمین پیمرا کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے میڈیا امور پرتبادلہ خیال

کوئٹہ: چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات میں میڈیا امور پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی،اس موقع پرالیکٹرانک میڈیا اور ایف ایم ریڈیو کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں  ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے جسے  قومی میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضروت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ قومی میڈیا پر کوریج میں بلوچستان کا حصہ بہت کم ہے، میڈیا پر صوبے کو زیادہ وقت ملنا چاہیئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا بلوچستان امن قائم ہوچکا ہے،سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات اور بھرپور مواقع ہیں۔بلوچستان کے وسائل کو دنیا کے لیے کھول دیا گیا ہے انہیں میڈیا کے ذریعے اجاگر کر کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین پیمرا نے کہا کہ بلوچستان کو قومی الیکٹرانک میڈیا میں مناسب وقت کی فراہمی کے لئے نیوز چینلز کو راغب کیا جائے گا،صوبے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ایف ایم ریڈیو قائم کیے  جائیں گے۔پیمرا ایکٹ کے تحت بلوچستان میں کونسل آف کمپلینٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

The post چیئرمین پیمرا کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے میڈیا امور پرتبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Dp8kY5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment