Ads

سیریز کی بقا، پاکستان فیصلہ کن جنگ لڑنے کیلیے تیار

 لاہور: پاکستان سیریز کی بقا کیلیے فیصلہ کن جنگ لڑنے کیلیے تیار ہے تاہم انگلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

بائیو سکیور ماحول میں کھیلی جانے والی سیریز کے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹ سے غیر متوقع فتح حاصل کی،اس صدمے سے سنبھلنے کیلیے کوشاں پاکستان ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں بھی اچھا آغاز نہیں کیا اور بیٹنگ ناکام ہوئی،عابد علی اور بابر اعظم کے بعد محمد رضوان کی مزاحمت سے قابل قدر مجموعہ تو حاصل ہوگیا لیکن بارش کی بار بار مداخلت اور خراب روشنی کی وجہ سے یہ اننگز چوتھے روز مکمل ہوئی۔

پانچویں دن پاکستانی بولرز اچھے ردھم میں نظر آئے،میچ ڈرا ہونے سے 24سال بعد انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا موقع تو ہاتھ سے نکل گیا،اب 10سال بعد پہلی سیریز کو بچانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان ٹیم کی پہلی بڑی تشویش ٹاپ آرڈرکی کارکردگی ہوگی،شان مسعود ایک بڑی اننگز کے بعد جلد بازی میں وکٹ گنواتے رہے ہیں، عابد علی نے گذشتہ میچ میں 2مواقع ملنے پر 60رنز تو بنائے لیکن بھرپور اعتماد میں دکھائی نہیں دیتے،کپتان اظہر علی ایک عرصے سے فارم کے متلاشی ہیں۔

بابر اعظم نے ابھی تک اچھے آغاز تو کیے مگر بڑی اننگز نہیں کھیل پائے،تیسرے ٹیسٹ میں ان کے پاس موقع ہوگا کہ خود کو بڑے میچ کا بیٹسمین ثابت کریں،اسد شفیق کمزور کڑی ثابت ہورہے ہیں،کپتان کی بھرپور سپورٹ ملنے پر شاید اس بار ناکامیوں کے بھنور سے نکل آئیں۔

بیٹنگ کو تقویت دینے کیلیے دوسرے ٹیسٹ کی الیون میں شامل کیے جانے والے فواد عالم صرف 4گیندیں کھیل پائے تھے، اس بار ڈراپ نہ ہوئے تو دہرے دباؤ میں ہوں گے، پچ کی صورتحال دیکھ کر ان کی جگہ شاداب خان یا فہیم اشرف کو شامل کیا جا سکتا ہے، محمد رضوان کی ٹیل اینڈرز کے ہمراہ مزاحمت پاکستان کیلیے نیک شگون ہے، ان سے امیدیں وابستہ ہوں گی، اظہر علی نے محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کردیا، پیس بیٹری میں تبدیلی کا امکان نہیں،دھوپ نکلی رہی تو یاسر شاہ کا کردار اہم ہوجائے گا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے گذشتہ میچ سے قبل اعلان کردہ 14رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، ان میں جو روٹ کپتان، اینڈرسن، جوفراآرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زیک کرولی، سام کیورن، اولی پوپ، اولی روبنسن، ڈوم سبلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں،کپتان جو روٹ نے جوفرا آرچر کو کھلانے کا عندیہ دیدیا،ان کی جگہ بنانے کیلیے ڈوم بیس یا سام کیورن میں سے کسی ایک کو باہر بٹھایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی طرح انگلینڈکو بھی فکر ہوگی کہ برنز اور سبلی اچھا آغاز فراہم کریں،کرولی نے گذشتہ میچ میں ففٹی بنائی اور اچھی فارم میں ہیں، اظہر علی کی طرح میزبان کپتان جو روٹ بھی انفرادی کارکردگی کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہوں گے،اولی پوپ، جوز بٹلر اور کرس ووکس مشکل وقت میں بھی سخت مزاحمت کی صلاحیت رکھتے ہیں،کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو جیمز اینڈرسن اور براڈ سمیت انگلش پیسرز کا سخت چیلنج درپیش ہوگا۔

The post سیریز کی بقا، پاکستان فیصلہ کن جنگ لڑنے کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Eozzlk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment