Ads

اب شفاف فیس ماسک عینک کی طرح پہنئے

ہانگ کانگ: کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں دنیا بھر میں نت نئی اختراعات سامنے آرہی ہیں۔ اب ملاحظہ کیجئے ایک نئی اور سادہ ایجاد جسے بلاک کا نام دیا گیا ہے۔ اسے آپ عینک کی طرح پہنے جانے والی شیلڈ قرار دے سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ بار بار منہ، ناک، آنکھوں پر ہاتھ نہ لگائیں اور اسی عمل کو روکنے کے لیے بلاک نامی شفاف فیس شیلڈ تیار کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہلکی پھلکی اور مؤثر فیس شیلڈ کو عینک کی طرح پہنا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب یہ شیلڈ ہوا میں پھیلے کورونا وائرس بخارات کومنہ یا ناک تک پہنچنے سے بھی روکتی ہے۔ اگر آپ مزید احتیاط کرتے ہوئے کپڑے کا ماسک بھی پہننا چاہتے ہیں تب بھی یہ شیلڈ اس میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ بلاک فیس شیلڈ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کار، موٹرسائیکل چلانے، سفر کرنے اور ورزش میں بھی پہنی جاسکتی ہے۔

بلاک کو بادحرکیات کے لحاظ سے ڈیزائن کیا گیا ہے یعنی اگر آپ موٹرسائیکل تیزی سے دوڑاتے ہیں تو یہ شفاف کورونا نقاب ہوا کو روکتا نہیں بلکہ ہوا کو ایئروڈائنامکس اصولوں کے تحت تیزی سے گزرنے دیتا ہے۔ بلاک فیس شیلڈ پر ماہرین نے بھی اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پولی کاربونیٹ مٹیریئل سے تیارکردہ شفاف نقاب کو دھوکر بار بار استعمال کرنا ممکن ہے اور اپنی مضبوطی کی بنا پر یہ گر کر ٹوٹتا بھی نہیں ہے۔ بارش اور دھند کی صورت میں پانی اس پر جمع نہیں ہوتا اور یوں اسے بار بار اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

رعایتی قیمت کے ساتھ ایک بلاک فیس شیلڈ کی قیمت صرف 27 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post اب شفاف فیس ماسک عینک کی طرح پہنئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Do8r63
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment