Ads

سیمنٹ سازوں کا حکومت سے ٹیکس میں کٹوتی کا مطالبہ

 اسلام آباد:  سیمنٹ ساز فیکٹریوں نے حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

ملک کے صف اول کے سیمنٹ سازوں نے حکومت سے کہا ہے کہ ٹیکس میں کمی کی جائے، بصورت دیگر انھیں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ اس مطالبے کے بعد حکومت کے پاس دو ہی آپشن ہیں: یا تو ٹیکس ریونیو میں 20 ارب کی کمی برداشت کرے یا پھر سیمنٹ کے نرخوں میں 10فیصد اضافہ ہونے دے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں سیمنٹ کی 50کلوگرام بوری کی قیمت اس وقت 525 روپے سے 600 روپے تک ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق چند روز قبل سیمنٹ سازوں کے وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ اپنی ملاقات میں ملک کے متمول ترین افراد میں شامل میاں منشا نے بھی حکومت پر زور دیا کہ سیمنٹ سیکٹر کے لیے ٹیکس رجیم پر نظرثانی کی جائے۔

ملاقات میں موجود ذرائع کے مطابق میاں منشا نے بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی پر حکومت کی تعریف کی مگر مشیرخزانہ سے کہا کہ ٹیکس میں مزید کٹوٹی کی جائے۔

The post سیمنٹ سازوں کا حکومت سے ٹیکس میں کٹوتی کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gxKoiq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment