Ads

اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا

 اسلام آباد: شہر اقتدار میں کورونا کیسز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کے نئے کیسز میں 15 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 کیسز سامنے آئے۔ اس کے علاوہ بلیو ایریا، ایف سیون اور جی تیرہ میں 3،3 کیسز، جی نائن، آئی ٹین اور آئی ایٹ ٹو میں 2،2 جب کہ میڈیا ٹاؤن میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15515 تک جاپہنچی ہے۔ ان میں سے 14705 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 175 اموات ہوچکی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد635 ہیں۔

The post اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lqbUCm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment