Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج کا دن آپ بہت مصروف رہیں گے۔ کاروباری معاملات توقع کے مطابق حل ہو سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ آپ ذاتی طور پر بھی کاروبار میں دلچسپی لیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اپنے رشتے داروں سے ہوشیار رہے یہ درپردہ آپ کے خلاف سازش کا بازار گرم کر رہے ہیں۔ موجودہ رہائشی مقام ہرگز نہ چھوڑیں دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مہمانوں کی آمدورفت کے سبب سارا دن مصروفیت میں گزر جائیگا۔ سسرالی رشتہ داروں سے فائدہ کی توقع ہے۔ امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات اہم ڈیل کر سکتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

رہائش میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں نتائج اچھے نکلیں گے۔ قریبی عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال ہونگے بہتر ہے صلح کر لیں تاکہ آپ ذہنی طور پر اپنے آپ کو پرسکون محسوس کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

رہائش کا الجھا ہوا مسئلہ حل ہو جائے گا مفت کی دولت ملنے کے امکان روشن ہیں مگر اخراجات کی رفتار تیز ہونے کے سبب آپ اسے سنبھال نہ سکیں گے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بسلسلہ ملازمت کی جانیوالی کوشش کامیاب ہو گی۔ دلی طور پر بھی آپ کافی پرسکون ہو جائیں گے۔ گھریلو معاملات میں شریک حیات کی رائے کو بھی اہمیت دیں تاکہ گھریلو ماحول خوشگوار رہ سکے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہر ایک پر اعتبار کر لینا آپ کی بری عادت ہے اور آج اسی عادت کی وجہ سے آپ کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہئے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کافی رقم فضول کاموں کی نذر ہو جائے گی اپنے ملازمین پر کڑی نظر رکھیں یہ آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ ملازمین جنہیں آپ ذاتی طور پر بھی اہمیت دیتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کافی عرصہ کے بعد اپنے والدین کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور وہ آپ کی من پسند جگہ پر رشتہ طے کرنے پر راضی ہو جائیں گے۔ آج آپ کافی مسرور نظر آئیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے کسی قریبی دوست کی وجہ سے آپ کا کوئی اہم مسئلہ حل ہو جائے گا ہو سکتا ہے اس کا تعلق جائیداد وغیرہ سے ہو محبوب آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ خواہ مخواہ اپنے ذہن کو الجھائے رکھیں گے۔ بندہ خدا ہونا تو وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے تمام معاملات اللہ کے سپرد کر دیں بفضل خدا تمام کام حسب توقع ہی حل جائیں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

سیاسی اور سماجی کارکن کو کسی اہم شخصیت کے ساتھ ملنے کا موقع مل سکتا ہے۔ خرید و فروخت کسی بھی چیز کی کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں فائدے کی امید ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P7uSyN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment