Ads

فرسٹ کلاس کرکٹر محمد وقاص اور ان کے بھائی کی ضمانت منسوخ، جیل بھیج دیا گیا

کراچی:  اقدام قتل کے الزام میں ملوث فرسٹ کلاس کرکٹر محمد وقاص اور ان کے بھائی محمد فیصل کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

فرسٹ کلاس کرکٹر محمد وقاص اور ان کے بھائی محمد فیصل کو اقدام قتل کے الزام میں ملوث پائے جانے پر ان کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

45 کلاس میچز کھیلنے والے کراچی بلوز کے بیٹسمین 29 سالہ محمد وقاص 15 قومی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی شرکت کر چکے ہیں، وہ ایچ بی ایل کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ رہے،کورنگی کے علاقے عوامی پولیس اسٹیشن میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں ملزمان کی بہن کے جیٹھ محمد فرخ اقبال نے گھریلو تنازع پر مار پیٹ، زدوکوب اور ہوائی فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب کرکٹرمحمد وقاص کے بہنوئی عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بھائی نے رنجش کی وجہ سے بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف دوسری ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اضافی طور پر دفعہ 337 کے ساتھ ناقابل ضمانت دفعہ 506Bبھی درج کرائی گئی ہے،مقدمہ کی آئندہ سماعت 3 ستمبر کو ہوگی۔

The post فرسٹ کلاس کرکٹر محمد وقاص اور ان کے بھائی کی ضمانت منسوخ، جیل بھیج دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34wVL7V
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment