Ads

امریکی سیاح نے مکہ میں شیخ السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا

مکہ مکرمہ: میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

مکہ مکرمہ میں میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر شیخ الرحمٰن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کرلی اور کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ شیخ السدیس نے امریکی سیاح کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد دی اور گلے سے لگایا۔

اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سیاح اسٹیو کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی حقانیت سے روشناس کرانے اور اپنا بندہ بنانے کی توفیق دینے پر اللہ کا شْکر ادا کرتا ہوں۔ شیخ السدیس اور دیگر علما کا بھی شکر گزرا ہوں جن کے بغیر تاریکی سے روشنی کی جانب سفر ممکن نہیں تھا۔

نومسلم امریکی سیاح اسٹیو کا مزید کہنا تھا کہ میں مملکت کے اندر مختلف عقائد کے لوگوں میں رواداری اور پر امن بقائے باہمی کی سطح سے انتہائی متاثر ہوا اور پھر حق و نور کی تلاش میں سرگرداں تھا۔ شیخ السدیس کا مشکور ہوں جنہوں نے مْجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا۔

امام کعبہ شیخ الرحمن السدیس نے کہا کہ اب میں اور نو مسلم اسٹیو دونوں اسلام میں بھائی ہیں، اسٹیو کے ذہن پر دائمی اثرات دراصل اسلام کی پاکیزگی اور یہ اللہ تعالی کی وحدانیت کی عمدہ تعلیمات تھی۔ شیخ السدیس نے اسٹیو کو عمرہ کرنے اور مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کا مشورہ بھی دیا۔

The post امریکی سیاح نے مکہ میں شیخ السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ikvLjS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment