Ads

کوچز کی تعیناتی؛ قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

کراچی:  پی سی بی نے کوچز کی تعیناتی میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں جب کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مستقل کوچ فارغ جبکہ پہلے سے ملازمت کرنے والے کوچنگ سے نابلد افراد کو منتخب کر لیا گیا۔

بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی منظوری سے پاکستان جونیئر کرکٹ ٹیم اور قومی ویمن ٹیم کی کوچنگ کرنے والے سندھ کے ہیڈکوچ اعظم خان کو مستقل ملازمت سے برخواست کر دیا گیا۔

دوسری جانب پی آئی اے میں ملازم سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کو بلوچستان فرسٹ الیون کا کوچ بنا دیا گیا،اسی ادارے کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے تبصرہ نگار غلام علی کو سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی جگہ سندھ سیکنڈ الیون کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایتھک کوڈکے مطابق پہلے ہی سے کسی ادارے سے وابستہ پی سی بی کا ملازم نہیں بن سکتا۔

کرکٹ کے حلقوں نے اس امر پر  بھی حیرت کا اظہار کیاکہ کبیر خان، ارشد خان اور توصیف احمد جیسے تجربہ کار کوچز سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی،انڈر 13 اور ویمن کرکٹ کے کوچز اور اسسٹنٹ کوچز کے ناموں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

The post کوچز کی تعیناتی؛ قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hkR0lA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment