Ads

سرکاری کمپنیوں کے سربراہان کی تعیناتی میں رکاوٹیں دور کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: مختلف سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی میں وزارتوں اور ڈویژنوں کی ناکامی پر وفاقی حکومت متفکر، تعیناتی کے عمل میں رکاوٹوں کا تعین اور انھیں دور کرنے کے لیے اسٹڈی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 26 وزارتوں اور ڈویژنوں کے تحت سرکاری کمپنیوں کے 90 سربراہان کی پوسٹیں خالی ہیں۔

اپنے حالیہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں سربراہان کی خالی نشستوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسامیوں کو پُر کرنے میں بھرتی کے عمل سے لے کر تنخواہ کے پیکیج تک مختلف عوامل رکاوٹ ہوسکتے ہیں، جس پر کمیٹی نے ان عوامل کا تعین کرنے کے لیے ایک باضابطہ اسٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سے درخواست کی گئی کہ وہ یہ ذمے داری لیتے ہوئے پیشہ وارانہ ماہرین سے اسٹڈی کرائیں اور پانچ ہفتوں میں ایک جامع رپورٹ کابینہ کمیٹی کو پیش کریں۔

کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری اداروں کے سربراہاں کی خالی اسامیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

The post سرکاری کمپنیوں کے سربراہان کی تعیناتی میں رکاوٹیں دور کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34MyHSH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment