Ads

کیویز دل کھول کر کرکٹ کی پیاس بجھائیں گے

ویلنگٹن: کیویز ہوم سیزن میں دل کھول کر کرکٹ کی پیاس بجھائیں گے جب کہ پاکستان سمیت 4 ٹیموں کے دورے کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ بھی کورونا وائرس کے باوجود مکمل ہوم سیزن کیلیے تیار ہے،اس دوران ٹور پر آنے والی 4 ٹیموں کیخلاف 37 روز انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جائے گی۔

کرکٹ بورڈکے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ مینز کرکٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، سب سے پہلے ویسٹ انڈین ٹیم 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کے لیے آئے گی،اس کے بعد پاکستانی اسکواڈ بھی اتنے ہی ٹی 20اور ٹیسٹ میچز کھیلے گا، پھر آسٹریلیاکو5 مختصر ترین فارمیٹ کے میچز اور بنگلہ دیش کو3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچ کھیلنا ہیں۔

چاروں ٹیموں نے ٹور پر آمادگی ظاہر کردی، سیزن کا آغاز نومبر کے آخر میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورے سے ہوگا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم آئے گی۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ جمعرات کو بورڈ میٹنگ میں ہوم سیزن کو حتمی شکل دینے پر بات ہو گی۔ ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیشنل میچز کے دوران کچھ تماشائیوں کو آنے کی بھی اجازت مل جائے۔

واضح رہے کہ تازہ ترین الرٹس کے تحت 100 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے،مہمان ٹیموں کو قرنطینہ بھی کرنا پڑے گا۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ اس مقصد کیلیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے گا جہاں پر کھلاڑی ساتھ پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکیں، انھوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم 2 حصوں میں آئے گی،کچھ کھلاڑی آئی پی ایل کے دوران جبکہ باقی اختتام پرآئیں گے،بھارتی لیگ میں شریک کیوی پلیئرز کو بھی وطن واپسی پر قرنطینہ کرنا پڑے گا،آئندہ ماہ ویمنز ٹیم کا دورہ آسٹریلیا شیڈول ہے، بعد میں انگلینڈ کی شمولیت سے ویمنز ٹرائنگولر سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

The post کیویز دل کھول کر کرکٹ کی پیاس بجھائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34A8Q0w
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment