Ads

اوکاڑہ میں 10 سالہ گھریلوملازمہ گولی لگنے سے جاں بحق

اوکاڑہ: نواحی گاؤں 32 فورایل میں دس سالہ گھریلو ملازمہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 32 فورایل میں محنت کش جمال کی بیٹی سائرہ، نواب بی بی کے گھرصفائی کا کام کرتی تھی، سائرہ کام میں مصروف تھی، وہاں بچے بھی کھیل رہے تھے کہ اچانک اسے گولی لگ گئی۔ شدید زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑدیا۔

پولیس تھانہ شاہبوراطلاع ملتے ہی پہنچی اورلاش قبضہ میں لے کرتفتیش شروع کردی۔ پولیس نے جاں بحق بچی کے والد جمال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس متعلق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھرمیں موجود بندوق لوڈ تھی جو اچانک کسی بچے کے ہاتھوں چلی اورگولی بچی کو جا لگی۔

 

 

The post اوکاڑہ میں 10 سالہ گھریلوملازمہ گولی لگنے سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35RdmZ8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment