Ads

20ستمبر 1965: تینوں محاذوں پر پاک افواج کی برتری برقرار

20ستمبر 1965: تینوں محاذوں پر پاک افواج کی برتری برقرار

اسلام آباد: صدر ایوب خان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیے بغیر جنگ بندی کی قرارداد کی سخت مذمت کی۔

سیالکوٹ جموں سیکٹر میں پاک فوج نے بھارت کے زیرقبضہ علاقے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور  دشمن کے دو مزید ٹینک پکڑ لیے۔  واہگہ اٹاری سیکٹر میں پاکستانی دستوں نے  دشمن کے 12 ٹینک تباہ کردیے۔

پاکستانی توپوں نے فاضلکا راجستھان سیکٹر میں بھارتی توپخانے کو خاموش کرادیا۔ اسی دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 4 بھارتی طیارے مار گرائے۔ فضا میں دشمن کے طیاروں کی تباہی پر نیچے موجود پاکستانی شہریوں نے اپنے شاہینوں کو دل کھول کر داد دی۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے امبالا، جودھپور، جموں، جام نگر اور  ہلواڑہ میں  بھارتی  ایئرفورس کے اڈوں اور تنصیبات پر کو کامیابی سے بمباری کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فضائی کے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد  اب 110 ہوچکی تھی۔

 

The post 20ستمبر 1965: تینوں محاذوں پر پاک افواج کی برتری برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HimJGX

via Blogger https://ift.tt/3cgk3oB
September 19, 2020 at 10:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment