Ads

پنجاب کا شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی آرڈیننس 2020 جاری

 لاہور: شوگر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکوت پنجاب نے شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی آرڈیننس 2020 جاری کردیا۔

پنجاب شوگر فیکٹریز(کنٹرول) ایکٹ 1950 میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں،ترمیمی آرڈیننس کے مطابق گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر، وزن اور ادائیگی میں غیر قانونی کٹوتی پر تین سال قید اور پچاس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو گی۔

شوگر مل گنے کی وصولی کی با ضابطہ رسید جاری کرنے کی پابند ہو گی۔ گنے کے واجبات کاشتکار کے اکانٹ میں بھیجے جائیں گے، کنڈہ جات پر شوگر مل کے ایجنٹ مل کی باضابطہ رسید جاری کرنے کے پابند ھوں گے۔

کین کمشنر کو کاشتکاروں کے واجبات کا تعین اور وصولی کا اختیار دے دیا گیا، کاشتکاروں کے واجبات ادا نہ کرنے پر مل مالک گرفتار اور مل کی قرقی کی جا سکے گی۔

ڈپٹی کمشنرز بطور ایڈیشنل کین کمشنر گرفتاری اور قرقی کے احکامات پر عمل درآمد کی پابند ہوں گے، گنے کی کرشنگ تاخیر سے شروع کرنے پر 3 سال قید اور یومیہ 50 لاکھ جرمانہ ہو گا۔

The post پنجاب کا شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی آرڈیننس 2020 جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3j8j9xg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment