Ads

ٹی 20 کرکٹ: کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر احتیاط برتنے کی ہدایت

 لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دے دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں یکجا کیے جانے والے تمام 6 اسکواڈز کے کھلاڑیوں کو ایونٹ میں بدعنوان عناصر کی سرگرمیوں سے بچاؤ کیلیے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

بائیو سیکیور ماحول میں کرکٹرز کے لیے عام افراد سے ملنے جلنے کے مواقع نہیں ہیں، اس لیے اینٹی کرپشن یونٹ کا درد سر بھی کچھ کم ہوا ہے۔ البتہ موجودہ صورتحال میں کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں، انھیں خاص طور پر اس حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واضح طور پر پیغام دیا گیاکہ کسی بھی مشکوک شخص کے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو دی جائے۔

The post ٹی 20 کرکٹ: کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر احتیاط برتنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3i6389J
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment