Ads

سندھ ہائیکورٹ؛ 28 روز سماعت کے بعد 62 لاپتہ افراد بازیاب

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نظر اکبر اور جسٹس مبین لاکھو پرمشتمل بینج نے 28 روز کی سماعتوں کے دوران 62 لاپتہ افراد بازیاب کروالیے۔

بازیاب ہونے والے افراد کئی ماہ سے لاپتہ تھے، بازیاب ہو کر واپس آنے والے شہریوں کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے، عدالت عالیہ نے ایک ماہ کے دوران جبری گمشدگیوں سے متعلق 162 درخواستیں بھی نمٹادیں، لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئی ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو معطل بھی کیا گیا۔

عدالت عالیہ کی جانب سے غلط بیانی کرنے اور ناقص تفتیش پر کئی پولیس افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیا گیا، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کو بھی طلب کیا گیا۔

ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل کے اغوا کے الزام میں انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے دیگر گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔

The post سندھ ہائیکورٹ؛ 28 روز سماعت کے بعد 62 لاپتہ افراد بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32nSkPp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment