Ads

لیاری کے 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

 کراچی:  حب کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے لیاری کے 3نوجوان ڈوب گئے ، تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام حب کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے لیاری کے تین نوجوان ڈوب گئے ، اطلاع ملتے ہی ایدھی فاؤنڈیشن اورچھیپا ویلفیئر کے رضاکار موقع پر پہنچے اورایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعدتینوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔

نوجوان پکنک منانے گئے تھے اورندی میں نہارہے تھے کہ اس دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور تیزبہاؤکی نذر ہوگئے ، مرنے والوںکی شناخت 23سالہ شجاعت عرف سجاد ولد شفیق ، 22سالہ شہریار عرف شہزاد ولد رفیق اور 25 سالہ زبیر ولد یوسف کے نام سے کی گئی ، لاشوں کو پہلے حب سول اسپتال اور اس کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔

تینوں نوجوان لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ یعقوب شیرا روڈ کے رہائشی تھے ، ورثا کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور اکثر ہفتہ اتوار کو حب ندی جایا کرتے تھے ، متوفی شہریار عرف شہزاد کے گھر میں بہن کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور وہ آج کل بے روزگار تھا۔

زبیر علاقے میں ہی پرچون کی دکان پر کام کرتا تھا ، زبیر سات بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا ، متوفی شجاعت عرف سجاد گل پلازہ میں ایک دکان پر ملازمت کرتا تھا، نوجوانوں کی لاشیں علاقے میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور سوگ میں دکانیں و کاروباری مراکز بند ہو گئے۔

The post لیاری کے 3 نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mEzagA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment