Ads

پولیس نے کئی بارجیل جانیوالے 3 لٹیرے دوبارہ دھرلیے

 کراچی:  فیروز آباد پولیس نے لوٹ مار میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا جب کہ گرفتار لٹیرے کئی بار جیل جاچکے ہیں اور ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ وارداتیں کرنے لگے۔

فیروز آباد اور بہادرآباد ماڈل پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان یاسر، کامران اور عقیل لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں اور عادی جرائم پیشہ ہیں ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول اور 2 تیس بور پستول ملے ہیں۔

ملزمان کے زیر استعمال 2 موٹرسائیکل کے ایچ پی ۔ 8655 اور کے جے ایس۔ 1210 سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہیں ملزمان کراچی کے مختلف تھانوں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ وارداتوں میں مصروف ہوجاتے تھے۔

The post پولیس نے کئی بارجیل جانیوالے 3 لٹیرے دوبارہ دھرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FOML4e
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment