Ads

اینٹی کرپشن نے پنجاب بھرسے 44 شوگرملزمالکان کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا

 لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے شوگرمل مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے پنجاب بھرسے 44 شوگرملزمالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن نے پنجاب بھرسے 44 شوگرملزمالکان کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ اس متعلق ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ظلم بھی رہے اور انصاف بھی ہوایسا ممکن نہیں، کسان کا استحصال ہرگز قبول نہیں، صوبہ بھرسے مل مالکان کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہیں ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو پچھلے دو ہفتوں میں شوگر مل مالکان کے خلاف 2507 شکایات موصول ہوئیں۔ کسانوں کوحکومت کے متعین کردہ ریٹ سے کم قیمت کے حوالے سے 1363 شکایات، مل مالکان کی جانب سے ابھی تک کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی نہیں ہونے کے حوالے سے 641 شکایات، مل مالکان کی جانب سے گنے کی غیرقانونی کٹوتی کے حوالے سے 503 شکایات موصول ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن صوبہ بھر میں گنے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کھلی کچہریوں کا اہتمام کررہا ہے، اینٹی کرپشن کسانوں کے ساتھ برسوں سے ہونے والی ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرے گا۔

The post اینٹی کرپشن نے پنجاب بھرسے 44 شوگرملزمالکان کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kvEvEP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment