اسلام آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 548 نئے کیسزاور5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
این سی اوسی کی جانب سے جاری کردی اعداد وشمارکے مطابق ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 548 نئے کیسز اور مزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371 جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار370 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 29 ہزار534 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار404، پنجاب میں 97 ہزار533 اورخیبرپختونخوا 36 ہزار823 تعداد ہے ۔ اسلام آباد میں 15 ہزار832 اوربلوچستان میں 13 ہزار282، آزاد کشمیر2 ہزار366 اورگلگت میں 3131 تعداد ہوگئی۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کوبند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزورکردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
The post ملک میں کورونا وبا کے 548 نئے کیسزاور5 اموات رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32iWGr5
0 comments:
Post a Comment