Ads

ٹریلر نے کار کو کچل ڈالا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

کسووال / چیچہ وطنی: چیچہ وطنی میں تیز رفتار ٹریلر نے کار کو بری طرح کچل ڈالا جس سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کی 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گے۔

عارف والا کے نواحی گاؤں 66 ای بی کا رہائشی ذیشان اشرف اپنی بیوی مہرین ذیشان، والدہ زبیدہ بی بی، بھابھی افشاں عدنان، ایک سالہ دانیال عدنان اور خادم حسین کے ہمراہ کار پر ماموں کانجن جا رہا تھا کہ چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر دریائے راوی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر نے انہیں بری طرح روند ڈالا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ادھر ہارون آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نواحی علاقے شہید چوک کے قریب بس اور مزدا ڈالے میں ٹکر سے 12سالہ بچی نور فاطمہ جاں بحق جبکہ رمضان، ایم حسین، عرفان، ابراہیم اور بشیراں بی بی شدید زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

The post ٹریلر نے کار کو کچل ڈالا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33gcgEq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment