Ads

غیرملکی دفاعی اتاشیوں اور سفارتکاروں کے وفد کا ایل او سی کا دورہ

 اسلام آباد: 24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں، سفیر اور سفارتکاروں کا وفد ایل او سی کا دورہ کررہا ہے جہاں وہ بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشی ایل او سی کا دورہ کررہے ہیں جب کہ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔

غیر ملکی سفرا اور دفاعی اتاشیوں کا وفد بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ اور خلاف ورزیوں کے جائزہ سمیت بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے ملاقات بھی کرے گا۔

ایل او سی کا دورہ کرنے والے وفد میں آزربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، پرتگال، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، فلسطین، یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان، عراق، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی شامل ہیں جب کہ عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی وفد کا حصہ ہیں۔

The post غیرملکی دفاعی اتاشیوں اور سفارتکاروں کے وفد کا ایل او سی کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33SHyjT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment