Ads

کیا ہانیہ عامرکی منگنی ہوگئی؟ ہانیہ نے خود ہی سارا سچ بتادیا

کراچی: گزشتہ روز ہانیہ عامر کی منگنی کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں منگنی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکارہ ہانیہ عامرکا شماران اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں کبھی تو وہ اپنے ڈراموں کی وجہ سے میڈیا پر چھائی رہتی ہیں اورکبھی ٹک ٹاک کی ویڈیوز کی وجہ سے۔

کچھ عرصہ قبل گلوکارعاصم اظہر کے ساتھ گہرعی دوستی کی افواہوں کی وجہ سے ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں  اورگزشتہ روز بھی ’’منگنی مبارک ہانیہ‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں رہا تھا جہاں لوگ ہانیہ عامر کو منگنی کی مبارکباد دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی ہونٹوں کی سرجری کی تصاویر وائرل

اپنی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر نے گزشتہ روز ایک ویڈیو کے ذریعے اس حقیقت سے پردہ اٹھایا کہ ان کی منگنی سچ میں ہوئی بھی ہے یا نہیں۔ ہانیہ عامر نے ویڈیو میں کہا ’’پچھلے دو روز سے میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرمسلسل نوٹیفیکیشنز آرہے ہیں لیکن میں نے ان نوٹیفکیشنز کو چیک نہیں کیا کیونکہ اس بارمیں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ لوگ میرے بارے میں بات کریں لیکن اگلی صبح میں نے ٹوئٹر دیکھنے کا فیصلہ کیا جہاں ’ہیش ٹیگ منگنی مبارک ہانیہ‘ ٹوئٹر پرٹرینڈ کررہا تھا جسے دیکھ کر میں حیران رہ گئی ۔‘‘

ہانیہ عامر نے اپنی منگنی کی تردید کرتے ہوئے طنزیہ اندازمیں کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں  جنہوں نے انہیں منگنی کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روزقبل ہانیہ عامرہونٹوں کی سرجری کروانے کی وجہ سے بھی لوگوں کی تنقید کی زد میں رہی تھیں۔

The post کیا ہانیہ عامرکی منگنی ہوگئی؟ ہانیہ نے خود ہی سارا سچ بتادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34b41sF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment