Ads

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم  نریندرا مودی کا  ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق  ٹوئٹر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ ہیک ہونے والے اکاؤنٹ پر 25 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور یہ ان کا ذاتی اکاؤنٹ ہے۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور اکاؤنٹ کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم کے اکاؤنٹ ہیک ہونے اورکچھ عرصے قبل اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بل گیٹس، اوباما اور ایپل کمپنی سمیت نامور امریکی اداکار اور سیاستدانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

ہیکرنے مودی کے اکاؤنٹ کرکے کرپٹوکرنسی ’بٹ کوائن‘ کے ذریعے وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا تاہم بعد میں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔

واضح رہے کہ جولائی کے ماہ میں بھی دنیا کی معروف شخصیات بل گیٹس، اوباما، جو بائڈن اور ایلن مسک ، ایپل کمپنی کے اکاؤنٹ  سمیت نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے عوام کے لاکھوں ڈالرز لوٹ لیے تھے۔

The post بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bnkjle
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment