Ads

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار

 کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نیویارک میں قائم ریسرچ فرم ’ مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ‘ کے مطابق 2020ء میں ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔ عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔

پی ایس ایکس کے سی ای او ؍ ایم ڈی فرخ ایچ خان نے اس حوالے سے ایکسپریس ٹریبیون کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کووڈ 19کا بہترین انداز سے مقابلہ کیا۔ اس کی معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غیرملکی خریدار جو پچھلے دو سال سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ’ خالص فروخت کنندہ‘ تھے وہ اگست کے مہینے میں ’ خالص خریدار‘ بن کر اُبھرے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان قومی صحت اور معاشی انتظام کاری کے تناظر میں کورونا سے بہترین انداز میں نمٹا ہے۔ حکومت اور مرکزی بینک، دونوں نے مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے جرأتمندانہ اقدامات کیے۔ فوری اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ ٹریک پر آگئی ہے۔

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bhpRh8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment