ٹورانٹو: اگر آپ انٹرنیٹ پر سرچ کریں تو ’’بشیر سلطانی‘‘ کے نام سے آپ کو درجنوں تصاویر مل جائیں گی، لیکن یہ ساری کی ساری تصویریں نمک سے بنائی گئی ہیں؛ اور یہی افغان نژاد کینیڈین شہری بشیر سلطانی کا ہنر بھی ہے۔
اپنے کام کے بارے میں بشیر سلطانی کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر یہ ’’سینڈ آرٹ‘‘ (ریت سے تصویریں بنانے) جیسا ہی ہے لیکن نمک کے باریک باریک ذرّوں کو ترتیب دے کر تصویر کی شکل دینا، ریت کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہے۔
وجہ یہ ہے کہ پسا ہوا نمک ایک ہموار سطح پر بہت مشکل سے ٹھہرتا ہے اور اس کے بکھرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔
تصویر میں قلم جیسا تاثر پیدا کرنے کےلیے وہ مختلف باریکیوں والے نمک کے سفوف استعمال کرتے ہیں۔
آج نمک سے مصوری کا میدان دنیا بھر میں ’’سالٹ آرٹ‘‘ کے نام سے مشہور ہے جبکہ بشیر سلطانی اس میدان کے دس سال پرانے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
بشیر سلطانی اب باقاعدہ سوشل میڈیا پر بھی آگئے ہیں اور فیس بُک اور انسٹاگرام کے علاوہ یوٹیوب پر بھی ایک چینل چلا رہے ہیں جہاں سالٹ آرٹ کی مختصر ویڈیوز بھی پوسٹ کی جاتی ہیں۔
اپنے کام کو ایک نیا انداز دینے کےلیے اب وہ رنگین نمک بھی استعمال کرنے لگے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ابھی اس میں مزید مہارت بہم پہنچانا ضروری ہے تاکہ فن پاروں میں خوبصورتی لائی جاسکے۔
The post نمک سے مصوری کرنے والا منفرد افغان آرٹسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ES4PJU
0 comments:
Post a Comment