کراچی: عدالت نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ڈاکٹرماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظورکرلی گئی ہے۔
تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کو قبرکشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ قانون کے مطابق کاروائی کرے، عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔ ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی اورپوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔
اس سے قبل درخواست میں کہا گیا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا کو سر میں بائیں جانب گولی لگی اور دائیں جانب سے خارج ہوئی، ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر، بہت زیادہ ڈرگس دی گئی ہے۔ مدعی مقدمہ کے موقف کی تصدیق کے لئے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل معائنے کی اجازات دی جائے۔
واضح رہے کہ مقدمہ ڈاکٹرماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے، مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔
The post ڈاکٹرماہا کیس؛ قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق تحریری فیصلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33i0QyH
0 comments:
Post a Comment