Ads

سرگودھا میں رقابت کی آگ میں جلتے ہوئے بھائی نے جڑواں بھائی کا قتل کردیا

سرگودھا: ایک ہی لڑکی کی محبت میں گرفتار چھوٹے بھائی نے رقابت میں بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سرگودھا کے نواحی علاقے ڈیرہ بارے والا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں ایک ہی لڑکی کی محبت میں گرفتار بھائی نے رقابت کی آگ میں جلتے ہوئے اپنے ہی جڑواں بھائی کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق  لڑکی کی محبت میں مبتلا رمضان کو جب علم ہوا کہ اس کا بھائی بھی اسی لڑکی کی محبت میں مبتلا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے اپنے بھائی عبدالرحمان کو سوتے میں پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ دونوں جڑواں بھائیوں میں ایک منٹ کا فرق تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل پیش آنے والے عبدالرحمان کے قتل کے وقوعے کی جب تھانہ جھال چکیاں پولیس نے تحقیق کی تو ابتدائی طور پر پولیس کو کوئی سراغ نہ ملا۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے جب پولیس نے رمضان کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

The post سرگودھا میں رقابت کی آگ میں جلتے ہوئے بھائی نے جڑواں بھائی کا قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ehupbq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment