Ads

تعلیم اورنجی اسکولوں سے زیادہ بچوں کی صحت اہم ہے، سعیدغنی

حیدرآباد: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے تعلیم اورنجی اسکولوں سے زیادہ بچوں کی صحت اہم ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے حیدرآباد میں مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے دورے کے اختتام پر شہباز ہال شہباز بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکینڈری کلاسزشروع کرنے کے عمل کو ایک ہفتے تک موخر کرنے کے فیصلے پر وفاقی وزیرتعلیم نے گلہ کیا لیکن انھیں بتادیا ہے کہ یہ فیصلہ صورتحال دیکھ کرکیا جبکہ ہمارے لیے تعلیم اورنجی اسکولوں سے زیادہ بچوں کی صحت اہم ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے تعلیمی عمل کو بحال کرنے کے مرحلے کو ایک ہفتے تک کے لیے موخر کردیا ہے کیونکہ کچھ مقامات پر ایس اوپیز پرعمل درآمد اطمنان بخش نہیں دکھائی دیا توکہیں بہتر اور کہیں بہت بہتر بھی ہے، ہم نے دوسرے مرحلے کو ایک ہفتے لیے اس لیے موخر کیا ہے کہ ہم اس دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انھوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کیے گئے14 ہزار ٹیسٹوں میں سے 5 ہزار کی رپورٹس آگئی جس میں 91 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کے لیے بچوں کی صحت ان کی تعلیم سے زیادہ اور نجی تعلیمی اداروں کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، اگرخدانخواستہ کیسز بڑھتے ہیں تو ضروری نہیں جو فیصلہ کرلیا ہم اسی پر قائم رہیں ہم فیصلے پرنظرثانی اور تبدیل کرسکتے ہیں۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق ان کا کہنا تھاکہ خوش آئند بات ہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں اوراس کی لیڈرشپ اس میں شرکت کررہی ہے، ان کا کہناتھاکہ سندھ کی ایک انچ زمین کا فیصلہ بھی سندھ حکومت اور یہاں کے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

 

The post تعلیم اورنجی اسکولوں سے زیادہ بچوں کی صحت اہم ہے، سعیدغنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33MPYt5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment