Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ملازمت کو خطرہ ہو سکتا ہے ایسا کسی مخالف شخص کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کہ کافی عرصے سے اس نازک موقع کا منتظر تھا، بہتر یہی ہے کہ آپ موجودہ جگہ اپنا تبادلہ کرا لیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کسی کو رقم بطور قرض ہر گز نہ دیں ورنہ یہ رقم واپس نہیں مل سکے گی۔ مشترکہ بزنس فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ملازمت میں ترقی حسب منشاء ہو سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر نکل آیئے اور دیکھئے کہ ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے اگر آپ کی سوچ آپ کے خیالات نہیں بدل پاتے  تو پھر کسی اچھے رہبر کا سہارا لے لیجئے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

جائیداد کے مسائل میں بہت زیادہ دلچسپی نہ لیں انکا سردست حل ہونا ناممکن ہے ایسے لوگ جن پر آپ ضرورت سے زیادہ بھروسہ کرتے رہے ہیں وہ آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کاروبار میں لگانے کیلئے تھوڑی سی کوشش کے بعد سرمایہ بھی فراہم ہو سکتا ہے چنانچہ اگر آپ نے اعتماد کیساتھ خود کو ابھارنے کی کوشش کر ڈالی تو وقت آپکا ساتھ دے سکتا ہے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے بھی بہت زیادہ احتیاط رکھیں ، کاروباری بات چیت کسی اچھی غیر ملکی فرم کے ساتھ مکمل طور پر طے پا سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے زیادہ محتاط رہیں کسی مخالف کے ساتھ جھگڑا نہ کریں تاکہ متوقع حادثہ ٹل جائے، مقدمہ میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ماضی میں آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت کچھ کیا جس کے نتیجے میں ہر کام آپ کی مرضی کے مطابق ہی ہوا لیکن اب ایسا نہ ہو سکے گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

چند گھریلو الجھنوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان الجھنوں کا بنیادی سبب آپ کے اپنے قریبی عزیزوں کی نادانیاں بھی ہیں بہتر یہی ہے کہ آپ ان کی اصلاح کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کو زندگی کے تلخ تجربات حاصل کرنے کا موقعہ مل سکتا ہے ایک ایسے راستے سے بھی آپ گزر سکتے ہیں جس کے ایک طرف آبادی اور دوسری طرف ویرانے کا راج ہو سکتا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سیاسی پوزیشن تو مضبوط ہو سکتی ہے لیکن آپ اپنی حدود سے آگے نہ بڑھیں تاکہ مخالف استفادہ نہ کر سکے، شادی یا منگنی کا امکان ہے، دوستوں سے وفاداری کی توقع ہرگز نہ رکھیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

نزدیکی سفر ضرور کریں نتائج توقع کے مطابق نکل سکتے ہیں، افسران سے تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں، کسی بااثر شخصیت کی مہربانی کے سبب آپ بہت کچھ حاصل کر سکیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3i3A97l
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment