Ads

اورنج ٹرین پروجیکٹ میں پی ایچ اے کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

اورنج ٹرین پروجیکٹ میں پی ایچ اے کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

لاہور: اورنج ٹرین پروجیکٹ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اورنج ٹرین پروجیکٹ میں پودوں کی باغبانی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا اور اینٹی کرپشن نے (پی ایچ اے) میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر سورس رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فضل الہی کے مطابق اورنج لائن پرجیکٹ میں مبنیہ کرپشن کے حوالے سے ریکارڈ چیک کر رہے ہیں، سورس رپورٹ کے مطابق پلانٹیشن کی مد میں ٹھیکہ جات اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا الزام ہے اور ٹھیکیداروں کو ٹینڈر کے اجراء کے بغیر ہی فارغ کر دیا گیا۔

سورس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرین بیلٹس پر پودے لگانے کے لیے کھودے گئے گڑے کی قیمت 175 روپے کی بجائے 1950 روپے وصول کی گئی، اور لگائے پودوں کی مارکیٹ قیمت 600 روپے سے 800 روپے ہے جب کہ گرین بیلٹس پر لگائے جانے والے پودوں کی قیمت 3000 روپے فی پودا ادا کی گئی۔

سورس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے افسران اور ٹھیکیداروں نے ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ساری کرپشن کے ذمہ دار ڈائریکٹر پی ایچ اے زون ون اور دیگر افسران ہیں۔

The post اورنج ٹرین پروجیکٹ میں پی ایچ اے کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32rGDr6

via Blogger https://ift.tt/3mhO783
September 13, 2020 at 10:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment