Ads

یہ خوبصورت گڑیاں کھائی بھی جاسکتی ہیں!

یہ خوبصورت گڑیاں کھائی بھی جاسکتی ہیں!

ماسکو: روس کی ڈیلیا کابیلوفا کا اصل کام اگرچہ کیک پیسٹریاں وغیرہ بنانا ہے لیکن انہوں نے اپنے اسی ہنر کو ایک نئی جہت بھی دی ہے: وہ ایسی خوبصورت اور میٹھی گڑیائیں بناتی ہیں جنہیں کھایا بھی جاسکتا ہے، جبکہ ان کی تیاری میں وہی سب کچھ استعمال کرتی ہیں جو ایک عام کیک بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

ان تصاویر میں دکھائی دینے والی تمام گڑیائیں بظاہر پلاسٹک سے بنی محسوس ہورہی ہیں لیکن درحقیقت یہ کیک پیسٹری بنانے والے اجزاء سے تیار کی گئی ہیں۔

ماسکو میں رہنے والی ڈالیا کابیلوفا نے مختلف کارٹون کیریکٹرز کی گڑیائیں بنائیں ہیں جن میں ان کی ’’ڈزنی سیریز‘‘ بہت مقبول ہوئی۔

اس میں انہوں نے والٹ ڈزنی کی مختلف مشہور کارٹون فلموں میں لڑکیوں کے کرداروں کو کنفیکشنری مٹیریل سے بنایا، جو دیکھنے میں بالکل اصل کردار جیسی لگتی ہیں۔

وہ انسٹاگرام پر kabilova_cake کے نام سے بھی ایک پیج چلا رہی ہیں جس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

The post یہ خوبصورت گڑیاں کھائی بھی جاسکتی ہیں! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bTGAY8

via Blogger https://ift.tt/32poV7C
September 12, 2020 at 10:59PM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment